محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان، چین، یمن اور ایران سے تعلقات خراب ہونیکا اندیشہ ہے، شہلا رضا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 20 ارب ڈالر امداد دینے کے اعلان کے باوجود صرف 10 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، جو 5 سالوں کا پروجیکٹ ہے، اس سے عوام کو کوئی بھی فائدہ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، 20 سالوں کے لئے فری ٹیکس دیئے گئے پروجیکٹ میں پاکستان کو نوکری دینے کا بھی اختیار نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سندھ برائے خواتین شہلا رضا نے ٹنڈوالہ یار میں صحافیوں سے بات چیت میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ ڈاؤن ہوچکی ہے اور 10 ارب ڈالر کے اعلان کے باوجود بھی اسٹاک مارکیٹ ڈاؤن ہی رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی عروج پر ہے اور گھی، تیل، آٹا، گیس و دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں مزید اضافہ ہوگا۔ شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ چین، یمن اور ایران سے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔