Uncategorized

کراچی، آئی ایس او کے زیر اہتمام دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  پاک فوج کی حمایت اوربھارتی جارحیت کے خلاف آئی ایس او کراچی کی جانب سے نیپا چورنگی تا مزار قائددفاع پاکستان ریلی کا نعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاکستان کے دفاع و پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں شریک افراد نے پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ ریلی کا آغاز نیپا چورنگی سے ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی مزار قائد پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی میں علامہ صادق رضا تقوی، مفتی فیروز الدین رحمانی، ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔

 اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج پاکستان پر حملہ کرنے کی جتنی بھی کوشش کرلے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، بھارتی فوج کا مقابلہ پاک فوج تو بعد میں کرے گی اس سے پہلے پاکستانی عوام لڑنے کے لئے اپنے آپ کو حاضر کریں گے اور مادر وطن کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے کہاکہ آئی ایس او کا ہر جوان مادر وطن کی حفاظت کیلیےپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، آئی ایس او کا ہر جوان پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کی حفاظت کیلیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button