مشرق وسطی

جہادی دلہنوں نے زیادہ سے زیادہ داعشی بچے پیدا کرنے کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز:جہاد النکاح کے ذریعہ داعشی دہشتگردوں کی بننے والی دلہوں نے پیدا ہونے والے مزید داعشیوں کی تربیت کرنے کا عزم کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق برین واش کی ہوئی داعش کی دلہنوں نے شام میں دہشت گرد گروپ کے آخری مضبوط گڑھ سے فرار ہونے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ’’ جہادیوں کی ایک نئی نسل‘‘ پروان چڑھائیں گی۔

سن کے مطابق ایک پناہ گزین کیمپ سے گفتگو کرتے ہوئے ایک جنونی خاتون نے اصرار کیا کہ انہوں نے ’’ بہترین زندگیاں ‘‘ گزاری ہیں اور داعش ہمیشہ ان کے دلوں میں رہے گی۔ جنگ میں شہادت کیلئے تیار ان کے شوہروں نے اپنی بیویوں اور بچوں کو جنگ زدہ ٹائون چھوڑ کر چلے جانے کا حکم دیا تھا۔

کردش نیوز ایجنسی روڈا کی جانب سے داعش کے جہادیوں کی دلہنوں سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں بھاگ رہی ہیں تو ایک خاتون کا جواب تھا کہ ہمیں یہ جگہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ہم یہاں نہیں رہ سکتے۔ یہ خدا کا حکم ہے۔ خواتین کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروپ میں شمولیت پر انہیں کوئی پچھتاوہ نہیں ہے۔ جب ایک خاتون سے پوچھا گیا کہ کیا وہ واپس اپنے ملک بیلجئم جانا چاہے گی ، تو اس کا جواب تھا کہ کبھی بھی نہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ بیلجئم اتحادی افواج میں شامل ہوگیا تھا جس نے ہمیں نشانہ بنایا۔ ہمارے تمام بچوں کوہماری نظروں کے سامنے سربریدہ کرکے ہلاک کیا گیا۔ ہمارے مرد مر چکے ہیں ، خواتین قتل نہیں ہوئیں،اس لئے خدا چاہتا ہے کہ وہ ان کی نسل کو پروان چڑھائیں، جوان اور بوڑھے سب جہادی بن جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button