Uncategorized

آئی ایس او پاکستان یوم پاکستان کو ’’پاسبان وطن‘‘ کے عنوان سے منائے گی، ترجمان آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملک بھر میں پاسبان وطن ریلیوں کا انعقاد کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان آئی ایس او جلال حیدر نے کہا ہے کہ امسال بھی یوم پاکستان جوش و خروش کیساتھ منایا جائے گا، جس کے تحت ملک بھر میں پاسبان وطن سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ لاہور میں امامیہ اسکاؤٹس علامہ اقبال کے مرقد پر سکاوٹ سلامی پیش کریں گے جبکہ بھمبروٹ سیداں مری میں پاسبان وطن سکاوٹ کیمپوری کا آغاز ہوچکا ہے، جو تین روز تک جاری رہے گی۔ کیمپوری میں ملک بھر کی تمام جامعات سے سینکڑوں اسکاوٹس شریک ہیں۔

جلال حیدر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، ہم دشمنان اسلام و پاکستان پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان بنانے والے پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا جانتے ہیں، آئی ایس او کا ہر جوان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اسلام کی کامیابی پاکستان کے استحکام کیساتھ ہے، اس کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button