پاکستانی شیعہ خبریں
وزیرستان میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار علی حسن کی پاراچنار میں تدفین
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر شہید ہونے والے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے سپاہی علی حسن کی تدفین کر دی گئی۔
وزیرستان کے علاقہ رزمک میں ایف سی اہلکار علی حسن طوری اور حبیب علی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، دریں اثنا نامعلوم دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار علی حسن سمیت دیگر اہلکار شہید و زخمی ہوگئے۔ شہید علی حسن طوری کا جنازہ گاؤں پیواڑ صحرا کلے میں سینکڑوں اشکباروں آنکھوں کے سامنے دفن کردیا گیا۔