مشرق وسطی
مشرقی شام میں داعش کے حملے میں 23 شامی فوج جاں بحق
شیعہ نیوز: داعشی دہشت گردوں نے دیرالزور میں شامی فوجیوں کی ایک بس پر حملہ کر دیا جس سے 23 فوجی جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کہ داعش نے گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ کر دی ہے۔ سوموار کے دن رقہ میں داعش کے ایک حملے میں 10 شامی فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ داعش کے بچے کھچے افراد کے خلاف آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ لیکن اس کے باقی عناصر عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں وقتا فوقتا دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں