پاکستانی شیعہ خبریں
شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 25ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی، معروف مذہبی رہنماء اور شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 25ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے۔ مختلف تنظیموں اور ملی اداروں کے زیراہتمام تعزیتی اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی، جبکہ شہید کی برسی کا ملک گیر اجتماع مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ علامہ سید عارف حسین الحسینی کو 5 اگست 1988ء بروز جمعہ پشاور میں ان کے مدرسہ جامعہ معارف الاسلامیہ میں نماز فجر کے موقع پر اسلام و پاکستان دشمنوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا، شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور قیادت میں ملک و ملت کیلئے بھرپور خدمات انجام دیں۔ آپ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے بانی شمار ہوتے ہیں۔