غزہ سے مزید 27 فلسطینی طلبہ حصول علم کیلئے پاکستان پہنچ گئے
شیعہ نیوز: فلائٹ نمبر جی ایف 764 فلسطینی طلبہ کو لے کر لاہور ائیر پورٹ پہنچی۔ صدرالخدمت فاونڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 198 فلسطینی طلبہ پاکستان پہنچ رہے ہیں، مہمان طلبہ کو تعلیم، رہائش سمیت دیگر ضروریات فراہم کی جائیں گی۔
اسلام ٹائمز۔ فلسطین سے مزید 27 نوجوان حصول علم کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان اور حکومتی حکام نے طلباء کا استقبال کیا۔ فلسطینی طلباء الخدمت فاؤنڈیشن، گلوبل ریلیف ٹرسٹ کے تعاون سے تعلیم حاصل کریں گے
یہ بھی پڑھیں : مشرق وسطی میں ایسی حکومت کا سامنا ہے جو بچوں کے قتل عام پر فخر کرتی ہے، قالیباف
۔ فلائٹ نمبر جی ایف 764 فلسطینی طلبہ کو لے کر لاہور ائیر پورٹ پہنچی۔ صدرالخدمت فاونڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 198 فلسطینی طلبہ پاکستان پہنچ رہے ہیں، مہمان طلبہ کو تعلیم، رہائش سمیت دیگر ضروریات فراہم کی جائیں گی۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا کہ تعاون کرنیوالے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے ان طلبہ کو داخلہ دیا۔