پاکستانی شیعہ خبریں

راولپنڈی ؛یکم صفر کے جلوس پر شرپسندوں کا حملہ۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد کا شرپسندوں کے خلاف 295/a کے تحت مقدمہ درج

justiceراولپنڈی تیلی محلہ میں پہلی صفر کو ایک ماتمی جلوس نکالا گیا تھا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سپر رواں دواں تھا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے جلوس پر حملہ ہوا جس کی جوابی کاروائی میں شرپسند عناصر فرار ہوگئے لیکن دوبارہ جلوس کے قریب آکر تکفیری نعرے لگانے لگے۔ الحمدللہ جلوس عزا اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد شیعہ علماء کونسل کے ایک وفد نے علاقائی تھانے میں جا کر اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کیا جس کے بعد رات گئے ان شرپسند عناصر کے خلاف شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی ،شیخ مظھر ،عابد شیرازی کی سربراہی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے 8 کارکناں مفتی تنویر،علی عمیر،امین حمزہ .ندیم چودری ،حنیف والد شریف ،ندیم بٹ.شاہد بٹ کے خلاف 295/A,148,19 کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔
شیعہ علماء کونسل کے رہنماون کا کہنا تھا آج کے بعد جس شرپسند نے بھی ملت تشیع کے خلاف تکفیری اور غلیظ زبان استعمال کی ، ان شرپسندوں کے خلاف 295/A کے تحت مقدمہ درج کرایا جائے جس کی 10 سال سزا ہے اور ناقابل ضمانت ہے۔ اس اعلان کے بعد اب تک کئی علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف اس شق کے تحت مقدمہ درج ہوچکا ہے اورپولیس ان شرپسندوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف ملزموں کو گرفتار کرچکی ہے جب کہ کچھ ملزمان اب تک مفرور ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button