Uncategorized

حساس ادارے کی کارروائی، رائیونڈ سٹی سے 3 تکفیری دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے 3 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رائیونڈ سٹی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے 3 تکفیری دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پکڑے جانیوالے دہشتگردوں کے قبضہ سے 2 کلوگرام بارودی مواد، اسلحہ اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ القاعدہ کیلئے کام کر رہے تھے۔ ملزمان میں طارق عزیز، حامد علی اور عبدالغفار شامل ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے تینوں دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے ایک نیٹ ورک بنا رکھا ہے جس کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے بھی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، بہت جلد مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button