Uncategorized

کراچی میں وہابی دہشت گرد تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ایک دہشت گرد فرار ہوے میں کامیاب ہوگیا۔ شیعہ نیوز نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں  پولیس نے سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کے دوران  وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ایک دہشت گرد فرار ہوے میں کامیاب  ہوگیا۔ ایس ایس پی ملیر راو انوارکے مطابق سپرہائی وے ناردرن بائی پاس کےقریب پولیس چوکی پر 4 وہابی دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا اور اس دوران سپرہائی وے پر ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے وہابی دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم سے ہے جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button