پاکستانی شیعہ خبریں

آواران، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے مشکے میں سرچ آپریشن شروع کیا تو انہیں شدت پسندوں کی جانب سے مسلح مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button