پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان ،مستونگ میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 سیکیورٹی اہلکار شھید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3 سیکیورٹی اہلکار شھید ہوگئے۔

زرائع کے مطابق ملک دشمن ،اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گرو لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوںنے مستونگ کے علاقے الفلاح روڈ پرفائرنگ کرکے لیویز فورس کے 2 اہلکاروں کو شھید کردیا۔تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے رسالدار مرتضیٰ لہڑی موقع پر ہی شھید ہوگئے، جبکہ ان کے ساتھی علاج کے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شھیدہو گئے۔دوسرے واقعے میں تکفیری دہشتگردوں نے مستونگ کے علاقے کِلی شیخان میں فائرنگ کرکے ہیڈ کونسٹیبل اشفاق قاضی کو شھیدکردیا۔پولیس زرائع کے مطابق دونوں واقعات میں تکفیری دہشتگرد فرار ہوگئے، جبکہ شھید ہونے والے سیکیرٹی فورسز کے اہلکاروں کے جسدِ خاکی پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال مستونگ منتقل کردیے گئے۔پولیس نے فائرنگ کے واقعات کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکاروں کی شھادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس ضلع میں قائم امن و امان کے خلاف سازش قرار دیا۔بی این پی کے رہنما ملک نوید دہوار کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button