پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ بگٹی، سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 3 اہلکار زخمی

 شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈیرہ بگٹی: سکیورٹی فورسزکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے زین لوٹی کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اسی دوران وہ بارودی سرنگ سے جاٹکرائی ۔ بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد گاڑی کو کافی نقصان پہنچا جبکہ اس میں موجود 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکاروں کو سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں ان کی حالت قدرے بہتر بیان کی جاتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button