Uncategorized

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس کی کارروائی، 3 ملک دشمن تکفیری دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: پولیس نے منگھو پیر میں مقابلے کے دوران 3 ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کےتبادلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا جس پر علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جب کہ پولیس ٹیم کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لے لی ہیں جب کہ علاقے میں ممکنہ طور دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کی موجودگی کے شبے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button