Uncategorized

سانحہ صفورا کا ایک اور سہولت 30 دن کی نظربندی پر سی ٹی ڈی کے حوالے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ صفورا کے ایک اور تکفیری سہولت کار کو 30 دن تک نظربند رکھنے سے متعلق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی درخواست منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا کا ایک اور تکفیری سہولت کار کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ سہولت کار ڈاکٹر عبدالرشید کو حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا۔ عبدالرشید سانحہ صفورا کے تکفیری دہشتگردوں کی مالی معاونت اور سہولت کاری میں ملوث ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے سہولت کار کو 30 دن تک نظربند رکھنے کی درخواست کی، جسے منظور کر لیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button