اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، پاک افغان بارڈر پر 4 داعشی دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار کرنے والےداعش کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کی بارڈر پار کرنے کی مصدقہ اطلاع پر افغانستان باؤنڈری پر دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، مقابلے کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے جن کی شناخت کمانڈر محمد داؤد ولد محمد یعقوب ،عبداللہ ولد خان گل سکنہ ہزار خوانی، محمد لائق ولد پیاو دین سکنہ دیبک سید خیل جبکہ چوتھے ہلاک شدہ دہشت گرد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا احتجاج، اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق داعش سے تھا جو کہ دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، ہینڈ گرنیڈ اٹیک، بم دھماکوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button