Uncategorized

آئی ایس او کا 43واں یوم تاسیس شان و شوکت سے منایا جائے گا، زوہیب حسن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے سینیئرنائب صدر زوہیب حسن نے امامیہ کالونی میں کارکنان سے آئی ایس او کے یوم تاسیس کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امسال بھی 22مئی کو آئی ایس او کا 43واں یوم تاسیس تزک و احتشام سے منایا جائے گا 22مئی یوم تاسیس آئی ایس او ،شہداء کے خون سے تجدید وفا کا دن ہے یہ دن شہداء کے لہو اور سابقین آئی ایس او کی بے لوث خدمات و محنت کی یاد کو تازہ کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او کا43واں یوم تاسیس22مئی کومنایا جائے گا اس سلسلہ میں ملک بھر میں آئی ایس او کے کارکنان سابقین و عہدیدران یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک ہونگے لاہور میںیوم تاسیس کے سلسہ میںتجدید عہد سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں کارکنان ،سابقین آئی ایس او کے ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی جبکہ سابقہ ڈویژنل صدور ،مرکزی نمائندگان بھی خطاب کریں اور تجدید عہدکریں گے کہ ہم آئی ایس او کے نصب العین کے حصول کیلے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک و ملت کے ہر نوجوان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے یوم تاسیس کی تقریبات میں شہداء امامیہ کابالخصوص ذکر کیا جائے گا کہ جن کے پاکیزہ خون کی بدولت یہ شجرہ طیبہ اپنے وجود کے ساتھ ملک کے گوش و کنار میں موجود ہے تقریبات میں تنظیمی و تعلیمی کارکردگی پر کارکنان میں انعامات تقسیم کئے جائے گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button