چترال،سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 تکفیری دہشت گرد جہنم واصل
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کی وادئ کالاش میں حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 5 غیر ملکی تکفیری دہشت گرد وں کو واصلِ جہنم کردیا۔
زرائع کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ ‘حساس اداروں کو وادئ کالاش کے بمبوریت گاؤں کے قریب تکفیری دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستانی علاقوں میں نقل و حرکت کے بارے میں اطلاعات ملی تھیں۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز کیا۔ سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی کہ آپریشن کے دوران 5 تکفیری دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران واصلِ جہنم ہونے والے مذکورہ تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد علاقے کی سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔