Uncategorized
دہشت گردی کے خطرے کے باعث صوبے پنجاب کے 5 شہر حساس قرار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور: وزارت داخلہ نے حساس اداروں کی تھریٹ رپورٹس کی روشنی میں انکشاف کیا ہے کہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے خدشات موجود ہیں، ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے باعث صوبے پنجاب کے 5 شہروں کو حساس قرار دے دیا گیا ہے جن میں لاہور کے علاوہ ملتان گوجرانوالہ، مظفر گڑھ اور راولپنڈی شامل ہیں۔
سیکریٹری داخلہ پنجاب اعظم سلیماں خان نے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ایجنسیوں کی رپورٹ پر محکمہ داخلہ نے پورے صوبے میں پولیس اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کو خبر دار کیا ہے کہ جن شہروں میں خود کش حملوں کا خدشہ ہے وہاں حملہ آور پیدل موٹر سائیکل یا موٹر کار پر سوار ہو گا اور اس کی عمر 18 سے 23 سال تک ہو سکتی ہے حملہ آور سر پر ہلمنٹ پہنے ہوئے شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ میں ملبوس ہو سکتے ہیں۔