پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:ناصبی دہشت گرد اورنگزیب فاروقی پر حملے کے بعد پولیس گردی شروع،5بے گناہ شیعہ نوجوان گرفتار

shia arrestiesکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں منگل کے روز مورخہ 25دسمبر کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی تکفیری دہشت گرد اورنگزیب فاروقی پر ہونے والے ڈرامائی حملے کے بعد پولیس اور حساس اداروں نے پہلے سے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج بدھ کے روز پولیس اور حساس اداروں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی تکفیری دہشت گرد اورنگزیب فاروقی پر ہونیو الے حملے کے الزام میں ۵ شیعہ نوجوانوں بشمول ذوالفقار تقوی،عزادار تقوی،الطاف تقوی،افتخار تقوی اور ذیشان حیدر رضوی کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بات یاد رہے کہ پولیس اور حساس ادارو ں کی جانب سے پانچوں شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کا انکشاف بدھ کے روز کیا گیا ہے تاہم ذیشان حیدر کو دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی گاڑی کو برآمد کیا گیا تھا تاہم دیگر چاروں شیعہ نوجوانوں کو حساس اداروں کے متعصب پولیس افسران نے چار روز قبل ان کے گھروں سے اغوا کر لیا تھا جبکہ آج بدھ کے روز کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی تکفیری دہشت گرد اورنگزیب فاروقی ہونیو الے حملے میں ملوث کر دیا گیاہے۔
پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے چار روز قبل گرفتار کئے جانے والے شیعہ نوجوانوں کے خلاف ناصبی تکفیری دہشت گرد اورنگزیب فاروقی پر حملے کا مقدمہ درج کرنا در اصل پولیس انتظامیہ اور حساس اداروں کے اندر موجود متعصب پولیس افسران کی بد نیتی کا پیش خیمہ ہے۔
دوسری جانب شیعہ ملی تنظیموں مجلس وحدت مسلمین پاکستان،جعفریہ الائنس پاکستان،شیعہ علماء کونسل پاکستان سمیت تمام اداروں نے شیعہ نوجوانوں کی بلا جواز غیر قانونی حراست کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ارو حساس اداروں کی بد نیتی پر مبنی کاروائی کے خلاف ایکشن لیا جائے بصورت دیگر ملت جعفریہ راست اقدام سے گریز نہیں کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button