لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 5 خطرناک دہشتگرد گرفتار، بارود برآمد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)دبئی سے گرفتار ہونے والےدہشت گرد تنظیم لشکرِ جھنگوی کے بانی سربرا ہ تکفیری دہشتگرد ہارون بھٹی کی نشاندہی پر اس کے مزید 5 تکفیری ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونیوالے پانچوں تکفیری دہشتگرد افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی سامان برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دبئی سے گرفتار ہونیوالے تکفیری دہشتگرد اہ ہارون بھٹی اور اس کے ساتھیوں کی نشاندہی پر لاہور پولیس نے بند روڈ سے اس کے مزید 5 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں نورالدین، جمعہ گل، گل خان، خداداد خان اور زمان خان شامل ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بارود برآمد کر لیا گیا جبکہ گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد شہر میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جبکہ وہ افغانستان سے ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں