Uncategorized

کراچی، رضویہ سوسائٹی میں پولیس مقابلے کے دوران اہم طالبان کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں پولیس مقابلے کے دوران اہم طالبان کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارود سے بھری موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر پولیس نے رضویہ سوسائٹی میں ایک مکان پر چھاپا مارا۔ کارروائی کے دوران گھر میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس نے گھر کو چاروں طرف سے گھیر کر 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ جن میں کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت سید عالم، سید احمد، سید امین، مظفر، ناصر عادل اوراسلام الدین کے نام سے ہوگئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے گرینیڈ، اسلحہ اور بارود سے بھری موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنادیا۔ بی ڈی ایس حکام کے مطابق موٹر سائیکل کے ساتھ 5 کلو وزنی بارودی مواد نصب تھا۔ جسے موبائل فون کے ذریعے اڑانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button