فیصل آباد، پاک فوج کا کومبنگ آپریشن،کالعدم سپاہِ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی کے 6 تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیکیورٹی فورسز نے فیصل آباد میں کومبنگ آپریشن کے دوران کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے 6 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ( آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے فیصل آباد اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 6 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار تکفیری دہشت گردوں میں خودکش بمباروں کے ہینڈلر بھی شامل ہیں جب کہ ایک تکفیری دہشت گرد ،خود کش حملہ آوروں کو بھرتی کرتا تھا۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام تکفیری دہشتگرد 2014 سے واچ لسٹ پر تھے۔
واضح رہے کہ سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کے بعد پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے ملک بھر میں تکفیری دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کومنبگ آپریشن شروع کئے جانے کے حکم کے بعد ملک بھر میں تکفیری دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں شدت آئی ہے۔