Uncategorized

اسلام آباد میں 7 اگست کو تاریخی اجتماع ہوگا، علامہ مبارک موسوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اسلام آباد میں منعقدہ قومی اجتماع ہزاروں کی تعداد میں پنجاب سے کارکنان شریک ہونگے، یہ قومی اجتماع اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہو گا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مباری موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کے اضلاع کے سیکرٹری جنرلز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اطلاعات کے مطابق اجلاس میںپنجاب میں حکومتی انتقامی کارروائیوں سمیت 7 اگست کو اسلام آباد میں منعقدہ قومی اجتماع برسی شہید قائد عارف حسین الحسینی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ علامہ مبارک موسوی نے شرکائے اجلاس کو بتایا کہ اسلام آباد میں منعقدہ قومی اجتماع ہزاروں کی تعداد میں پنجاب سے کارکنان شریک ہونگے، یہ قومی اجتماع اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہو گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک الموسوی نے کہا کہ پنجاب میں بے گناہوں کی گرفتاری عزاداری سید شہداء کے راستے میں رکاوٹیں ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے، ملت جعفریہ نے ہمیشہ ملکی سالمیت اور آئین و قانون کی پاسداری کی اور ہم اسی جرم کی سزا بھگت رہے ہیں، ہمارے 74 روزہ پرامن احتجاج کے باوجود حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، ن لیگ نے بدترین آمریت کی مثال قائم کرکے اپنے سرپرست آمر جنرل ضیاء کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اجلاس میں مطالبات کے حق میں لاہور اور پنجاب کی سطح پر احتجاجی تحریک چلانے پر بھی فیصلہ کرکے مرکزی کمیٹی کو بھجوا دی ہے جس کا اعلان چند دنوں بعد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button