Uncategorized
کراچی سمیت سندھ بھر میں 8 تا 10 محرم موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں 8 سے 10 محرم الحرام کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کیلئے میکیزم پر غور کیا گیا، جبکہ اس موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں 8 سے 10 محرم الحرام کے دوران کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، جس کی پولیس حکام کی جانب سے سفارش کی گئی ہے۔