پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 8 شیعہ ہزارہ شہید 3 زخمی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر فائرنگ کرکے آٹھ افراد کو شہید کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہزارہ ٹاؤن کے علاقے سے تعلق رکھنے والے شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ منڈی سے سبزی کی خریداری کے بعد واپس ہزارہ ٹاؤن کیجانب آ رہے تھے۔ پولیس ایس پی سریاب کے مطابق واقعے میں اب تک آٹھ افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ تین زخمی ہیں، جنہیں فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا ہیں۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو فائرنگ کرنے کے بعد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یاد رہے ہزار گنجی وہی علاقہ ہے جہاں پر کئی مرتبہ سبزی فروشوں اور زائرین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عوام نے کئی مرتبہ حکام سے بلوچستان اور خصوصاً کوئٹہ میں دہشتگردوں کیخلاف فوجی ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ کیا، لیکن حکومت اور انتظامیہ ہمیشہ کی طرح جھوٹی تسلیوں اور ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button