
سانحہ سیہون کو 8 سال گذر گئے لیکن واقعے کے ذمہ داروں سے عوام بے خبر ہے، علامہ اسد اقبال زیدی
حکومت و انتظامیہ اپنی ذمہ داری ادا کرے سانحہ سیہون سمیت کراچی، خیرپور، شہدادکوٹ، کوٹھری، نوابشاه، ٹنڈو آدم، باده، شکارپور اور جیکب آباد کے واقعات کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور ملوث دہشتگردوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کی جانب سے شہداء ملت جعفریہ و شہداء سانحہ سیہون کی 8ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے درگاہ لعل شہباز قلندر گولڈن گیٹ سیہون شریف میں منائی گئی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹیلیفونک خطاب میں سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، صوبائی صدر سندھ علامہ سید اسد اقبال ،زیدی علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ سید ارشاد حسین نقوی، علامہ محمد علی ،جروار علامہ سید ناظر عباس تقوی علامہ جعفر علی سبحانی اور دیگر نے کہا کہ درگاہیں امن کا پیغام دیتی ہیں کون عناصر تھے ؟
علامہ اسد اقبال زیدی نے اہنے خطاب میں کہا کہ سانحہ سیہون کو 8 سال گذر گئے ہیں واقعے کے ذمہ داروں سے عوام بے خبر ہے, حکومت و انتظامیہ اپنی ذمہ داری ادا کرے سانحہ سیہون سمیت کراچی، خیرپور، شہدادکوٹ، کوٹھری، نوابشاه، ٹنڈو آدم، باده، شکارپور اور جیکب آباد کے واقعات کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور ملوث دہشتگردوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: انقلاب اسلامی ایران عالم اسلام اور انسانیت کا ترجمان ہے، علامہ ساجد نقوی
پارا چنار کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے کانوائے پر فائرنگ کئی بـ گناہ شہری مارے گئے حتیٰ کہ معصوم شیر خوار بچے بھی بیدردی سے قتل کیئے گئے اور امدادی سامان خورد و نوش کی چیزیں پہنچانے میں مسائل درپیش ہیں عوام تو اپنی جگہ انتظامیہ بھی غیر محفوظ ہے بگن میں ظلم و بربریت کس نے کی دہشتگردوں کے چہرے بے نقاب ہو گئے کیوں خاموشی ہے؟ ہمارا مطالبہ ہے پارا چنار میں فوری ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔
ہزاروں کی تعداد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا عزاداری ہمارا آئینی حق ہماری شہری آزادی کا ہے لوکل سطح کی انتظامیہ رکارڈ میں نہ ہونے کا بہانا بنا کر مجالس و جلوس اور باالخصوص سبیل میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں محرم الحرام سے قبل ہوم سیکرٹری اور آئی جی سندھ کی جانب سے ایک ہدایات نامہ جاری ہوتا ہے جس کی بعض شقیں غیر آئینی ہیں سمجھ سے بالاتر ہے پانی پلانا کس مذہب مکتب مسلک یا قانون میں جرم ہے؟ محرم الحرام سے ایک دن پہلے ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ اک لسٹ جاری کرتا ہے جس میں علماء، ذاکرین اور خطباء مجلس پڑھنے پر پابندی لگائی جاتی ہے نااہلی کی انتہا یہ ہے کہ اس لسٹ میں مرحومین کے نام بھی شامل ہوتے ہیں لہذا عزاداری پر کسی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں کربلا کا تذکرہ رسول الله کی آل کا تذکرہ ہے جس سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔