پاکستانی شیعہ خبریں

شام میں 876 پاکستانی دہشتگردوں کی واصل جہنم

pakistan syriaشام میں آٹھ سو چہتر پاکستانی دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ العھد ویب سائٹ کے مطابق پاکستان سے شام بھیجے گئے سیکڑوں سلفی تکفیری دہشتگردوں میں اب تک آٹھ سو چہتر دہشتگرد مارے جاچکے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ملت شام کےخلاف جاری تکفیری امریکی جنگ میں پاکستان کےسات سو دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاکستان سے شام کی طرف آنے والے دہشتگرد غیر قانونی طریقے سے ترکی کے راستے شام جاتے ہیں اور شام میں ان کی کاروائيوں کے لئے ترکی میں کنٹرول روم قائم کیا گيا ہے۔ دراین اثنا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ تکفیری سلفی گروہ، اسلام کی شناخت نہیں رکھتے بلکہ یہ سارے دہشتگرد گروہ، امریکہ واسرائيل کے ہاتھوں میں کھلونہ ہیں اور انہیں مسلمانوں کے درمیاں تفرقہ انگيزی اور قتل و کشتار کے لئے منظم کیا گيا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں شماریات کے ایک ادارے پنٹاپلیس نے پیر کے دن ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اس وقت شام میں مختلف ملکوں کے ایک لاکھ تیس ہزار دہشتگرد، قتل و غارت میں مشغول ہیں اور ان کا تلعق انچاس ملکوں سے ہے۔ قابل ذکر ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کو سعودی عرب کی مالی حمایت حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button