پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رہنا چاہئے، میاں افتخار حسین

شیعہ نیوز (کوئٹہ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جو آپریشن شروع کیا گیا ہے، اسے جاری رہنا چاہیئے۔ اگر خدانخواستہ یہ آپریشن کامیاب نہ ہو سکا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ آئی ڈی پیز کی نہ وفاقی حکومت نے مدد کی ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت نے مدد کی ہے۔ صوبائی حکومت اسلام آباد میں دھرنے کے درپردہ جو ثقافت پیش کررہے ہیں۔ وہ پاکستان کی ثقافت نہیں ہے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں سب سے زیادہ نقصان اے این پی کو ہوا۔ ہمیں اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔ ہم نے جلسے کرسکتے ہیں نہ جلوس نکال سکتے تھے۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے۔ ان کو چاہیئے کہ وہ عوام کی خدمت کریں مگر وہ عوام کی خدمت کرنے کی بجائے اسلام آباد آکر دھرنوں کے بہانے جو ثقافت رات کو پیش کرتے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ یہ دھرنے نہیں ہیں، بلکہ رات کی ثقافت ہے۔ وزیرستان میں طالبان کے خلاف کارروائی کی گئی اور ایک لاکھ سے زیادہ افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسرے صوبوں میں منتقل ہوگئے مگر ان کی نہ وفاقی حکومت نے مدد کی ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت نے۔ جس کی وجہ سے بد زن ہو گئے ہیں اور لوگ اب واپس اپنے گھروں کو جا رہے ہیں اور ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ جو طالبان علاقہ چھوڑ کر چلے گئے تھے، وہ واپس دوبارہ آرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button