شیعہ دشمن لاہور عدالت نے راولپنڈی امامبارگاہ حملے کیس کے ملزمان کو رہا کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عباد الرحمان اور جسٹس قاضی محمد امین نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے جرم کے 4 افراد کو دی گئی سزائے موت کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ہائی کورٹ کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے پھانسی کا سزائیں انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر ہی سنائی گئیں لہذا چاروں ملزمان حبیب اللہ، فضل حمید، طاہر حسین اور حافظ نصیر کو فوری طور پر باعزت رہا کیا جائے۔
چاروں افراد کو 26 فروری 2002 میں راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں امام بارگاہ شاہ نجف پر ہونے والے خود کش حملے کے الزام میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 دسمبر 2004 کو پھانسی کی سزا سنائی تھی، حملے میں 11 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے تھے۔