Uncategorized

رمضان المبارک کے احترام میں یمن میں جنگ بندی کی جائے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کا سہرا جنرل راحیل شریف کے سر ہے۔ قوم کو اپنی بہادر فوج پر فخر ہے۔ وزیراعظم قوم سے خطاب کرکے بھارتی دھمکیوں کا جواب دیں۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کا کامیاب سال مکمل ہونے پر پوری قوم پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ رمضان کے احترام میں یمن میں جنگ بندی کی جائے۔ این جی اوز کیلئے ضابطہ اخلاق بنایا جائے۔ فوجی شہداء اور ان کے لواحقین کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’پاک فوج زندہ باد مہم‘‘ کے سلسلہ میں جامعہ رضویہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کراچی، بلوچستان اور فاٹا کی دہشت گردی میں را ملوث ہے۔ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ بھارتی ایجنسیوں نے پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کو پروان چڑھانے کیلئے سازشیں شروع کر رکھی ہیں۔ پاکستانی حکومت را کی پاکستان میں مداخلت کا معاملہ عالمی اداروں کے فورم پر اٹھائے اور بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کرے۔ بھارت کے جنگی جنون کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کا امن داؤ پر لگ چکا ہے۔ حکومت معاشی صورتحال میں بہتری کے دعوے تو کرتی ہے، لیکن عوام کو ریلیف دینے کو تیار نہیں۔ عالمی مالیاتی اداروں کی ہدایات پر بننے والا بجٹ عوام دوست نہیں ہوسکتا۔ پنجاب حکومت نمائشی منصوبوں کی بجائے سکول اور ہسپتالوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرے۔ ایک لاکھ چالیس ہزار روہنگیا مسلمان مہاجر کیمپوں میں غیر انسانی زندگی گزار رہے ہیں۔ مسلم ممالک روہنگیا مسلمانوں کی عملی مدد کیلئے میدان میں آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button