کوئٹہ، جنرل ناصر خان جنجوعہ کا بہشت زینب (ع) کا دورہ، شہداء کی قبور پر حاضری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ اپنے وفد کے ہمراہ جن میں آرمی آفیسرز، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر موجود تھے۔ گنج شہداء بہشت زینب (س) ہزارہ قبرستان میں شہداء تشریف لائے اور شہداء کے مرقد پر فاتحہ خوانی پڑھی۔ لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا استقبال مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا رضوی، سردار نثار علی، سید داؤد آغا، عبدالقیوم چنگیزی، کونسلر کربلائی عباس علی، کونسلر کربلائی رجب علی، ماسٹر اعجاز اور دیگر معززین قوم نے کیا۔ علاوہ ازیں اہل تشیع اور اہل سنت برادران کے علماء نے بھی شرکت کی۔ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دراصل جتنے آرمی آفیسرجب بھی ڈیوٹی سے فارغ ہوتے ہیں تو اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، تو میں نے بھی یہی سوچا ہے لیکن صرف فوج کے شہید تو نہیں ، ہم بحیثیت قوم بہت قربانیاں دے چکے ہیں اور بالخصوص 10سال سے تو ہم جنازے اُٹھا اُٹھا کر تنگ آگئے ہیں، اسی لیے آج میں یہاں شہیدوں کو سلام پیش کرنے آیا ہوں۔رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید رضا رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا شکریہ اس لیے ادا نہیں کرتے کہ آپ نے ہمارے شہداء کو اپنا شہداء سمجھا، بلکہ ہم آپ کی اس کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔