Uncategorized
اگر ایم ڈبلیو ایم اسلامی نظام کی مخالف ہے تو میں ایم ڈبلیو ایم کا مخالف ہوں، علامہ جواد نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے چیئرمین علامہ سید جواد نقوی نے بین الاقوامی خبر رساں ادارہ شفقنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کام اسلامی نظام لانے کیلئےصرف کوشش کرناہے ۔ شفقنا کے نمائندے نے جب ان سے سوال کیا کہ لوگ یہ خدشہ ظاہر کرتے ہیں کہ اسلامی نظام لانا سیاسی تنظیم مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے ساتھ مخالفت کا بہانہ ہے، کس حد تک حقیقت ہے؟۔ اس کے جواب میں علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ میرا مقصد صاف واضح ہے، اسلامی نظام نافذ کرنا ہے، جو بھی اسلامی نظام کے مخالف ہو اس کا اسلامی نظام مخالف ہے اور جسکی اسلامی نظام مخالفت کرتا ہے اس کی میں بھی مخالفت کرتاہوں۔