Uncategorized

داعش کا منظم وجود اور کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہیں، کئی افراد کو شام جانے سے روکا, رانا ثناءاللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں داعش کا منظم وجود اور کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہیں ہے اور حکومت کے سامنے اس سے متعلق کوئی شواہد بھی سامنے نہیں آئے،کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیمیں داعش کا نام استعمال کرکے ملک میں خوف ہ ہراس کی فضا قائم کر رہی ہیں،کالعدم دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف پورے پنجاب میں آپریشن جاری ہے

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہاں سے صرف چند لوگ شام گئے جبکہ کئی افراد کو پیشگی کارروائی کر کے شام جانے سے روکا گیااور یقینی بنایا گیا ہے کہ پاکستان میں داعش کی سرگرمیاں نہ پھیلیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ کا پنجاب سمیت پاکستان میں کوئی منظم نیٹ ورک موجود نھیں ہے البتہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا نام استعمال کرکے ملک میں خوف ہراس پھیلا رہے ہیں۔رانا ثناؑ اللہ کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم کامیابیاں بھی مل رہی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button