بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں مجرموں کے سہولت کار مفتی نعیم کو گرفتار کیا جائے، متاثرین کا مطالبہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلدیہ ٹاؤن میں فیکٹری جلانے والے ملزمان کے نام سامنے آنے پر جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین نے بھتہ خوروں اور فیکٹری کو جلانے والے حماد صدیقی سمیت دیکر ملزمان کے سہولت کار مفتی نعیم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لواحقین نے کہا ہے کہ جن افراد کے نام لئے گئے ہیں ان کو گرفتار کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ مفتی نعیم اور اس جیسے ان افراد کو کہ جو بیچ میں سہولت کار کا کام انجام دے رہے تھے ان کو بھی اس کیس کی تفتیش میں شامل کرکے گرفتار کیا جائے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد نے یہ انکشاف کیا تھا کہ مفتی نعیم بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کو جلانے والے مجرموں سے رابطے میں تھے اور اس سارے واقعے میں شامل تھے۔ دوسری جانب سے بلدیہ ٹاؤن کیس کی نئی ایف آئی آر میں واقعے کے مبینہ ملزم رحمٰن بھولا، حماد صدیقی، زبیر عرف چَریا اور اس کے چار ساتھیوں عمر حسن قادری، ڈاکٹر عبدالستار، علی حسن قادری اور مسمات اقبال ادیب خانم کا نام شامل کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ یہ سارے افراد ایم کیو ایم سے تعلق رکھتے ہیں۔