Uncategorized

تعمیری اور مثبت سوچ کو اپنائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، علامہ حسین مسعودی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر اور معروف عالم دین مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ تعمیری اور مثبت سوچ کو اپنائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا کیونکہ اس وقت ہم اندرونی و بیرونی خلفشار کا شکار ہیں اور ہر طرف بے راہ روی کا دور دورہ ہے۔ فیڈرل بی ایریا میں عوامی نمائندگان کے اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی، استحکام و بقاء، اعتدال پسندی، صاف ستھری سیاست اور تعمیری سوچ کو فروغ دینا نہایت ضروری ہے کیونکہ ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے جب تک ہم یکجا نہیں ہونگے یہاں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے علماء اور عوام سے کہا کہ ظلم و جبر، دہشت گردی، کرپشن اور معاشرے کی دیگر برائیوں کے خلاف عملی جہاد کریں تاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر کی سرکوبی ہو، بعد ازاں ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button