Uncategorized

سانحہ لاہور، خودکش حملہ آور کے 3 تکفیری سہولت کار گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پنجاب رینجرز اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے راج گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ گلشن اقبال پارک کے 3 تکفیری سہولت کاروں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اہم دستاویزات برآمد کرلیں ہیں۔

زرائع کے مطابق پنجاب رینجرز اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے ایک خفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے راج گڑھ میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 3 تکفیری دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔ تینوں دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں تکفیری دہشتگرد 2 روز قبل لاہور کے علاقے گلشن اقبال میں واقع پارک میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث ہیں اور تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں، ملزمان کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب رینجرز اور پاک فوج نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی تکفیری دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائیاں جاری رکھی ہوئیں ہیں جس کے تحت 2 روز میں راجن پور، ملتان، رحیم یار خان، مظفر گڑھ اور خانیوال سے 200 سے تکفیری دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button