عمران خان کا خون آشام نیا پاکستان، لیڈی ڈاکٹر سسر سمیت شھید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )عمران خان کے نئے پاکستان میں تکفیری دہشتگردوں کا راج جاری، پشاور کے علاقہ گل بہار میں سفاک تکفیری دہشتگردوں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کر کے لیڈی ڈاکٹر زینب اور سسر صابر حسین کو شہید کر دیا۔
زرائع کے مطابق انسٹیٹوٹ آف ریڈیوتھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن (ارنم) کی لیڈی ڈاکٹر زینب افتخار اپنے سسر کے ہمراہ گاڑی میں ڈیوٹی پر جارہی تھیں کہ گل بہار نمبر دو کے قریب موٹر سائیکل سوارملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشتگرد گرو سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور ٹتحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، جس سے ڈاکٹر زینب اور ان کے سسر صابر حسین موقع پر ہی شھید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شھید صابر حسین پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ کلرک تھے،جبکہ شھیدہ ڈاکٹر ذینب انسٹیٹوٹ آف ریڈیوتھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن (ارنم) میں جاب کیا کرتی تھیں۔پولیس کے جائے وقوعہ سے گولیوں کے چھے خول ملے ہیں، پولیس نے تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ چند دن قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اقلیتی رکن اسمبلی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے مشیر خاص سردار سورن سنگھ بھی عمران خان کے نئے پاکستان کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ نااہل ویر اعلیٰ پرویز خٹک آرمی پبلک اسکول سے لیکر آگ تک سینکڑوں مظلوم پاکستانیوں کا بہتا خون دیکھ چکے ہیں لیکن وہ ہیں کہ بیدار ہی نھیں ہوکے دے رہے۔۔ کیا یہی ہے نیا پاکستان ؟