Uncategorized

لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کا دھرنا، دعائے کمیل کی خصوصی نشست کا اہتمام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پریس کلب لاہور کے باہر جاری شیعہ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے 8ویں روز شہدائے پاکستان کی درجات کی بلندی کیلئے دعائے کمیل کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

زرائع کے مطابق علامہ سید مبارک علی موسوی آف گجرات نے دعائے کمیل کی تلاوت کی اور انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک مرد مجاہد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پرامن بھوک ہڑتال کرکے ہماری مظلومیت سے دنیا کو آگاہ کیا، آج الحمداللہ اس احتجاج کا دائرہ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے، امریکہ، برطانیہ، یورپی ممالک سمیت دیگر ملکوں میں رہنے والے پاکستانی بھی اس ظلم کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، حکمرانوں کی بے حسی کا جواب ان دینا ہوگا، حکمرانوں کی خوش فہمی کہ یہ لوگ چند دن بعد خاموش ہو جائینگے نہیں، ایسا ہرگز نہیں، ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے بڑے سے بڑے آمروں کو جھکنے پر مجبور کیا ہے اور یہ حکمران بھی وہ دن بہت جلد دیکھ لیں گے، ہم اپنے مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنہا اس ظلم کیخلاف احتجاج شروع کیا تھا آج قوم بیدار ہو رہی ہے اور انشااللہ آنیوالے دنوں میں اس احتجاج میں شدت آئیگی، ہم اب ظلم خاموشی سے سہتے نہیں رہیں گے۔ شرکاء سے علامہ حسن ہمدانی، علامہ مبارک موسوی، علامہ ابوذر مہدوی، علامہ محمد اقبال کامرانی نے بھی خطاب کیا۔ علامہ حسن ہمدانی نے بروز جمعہ یوم احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان ظالم حکمرانوں کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس راستے میں ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، ہمارے جائز مطالبات پر عملدرآمد تک ہم گھروں کو نہیں لوٹیں گے چاہے ہمیں ایک سال ہی کیوں نہ لگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button