Uncategorized
ڈی جی رینجرز کا چوہدری نثار کو فون، امجد صابری قتل اور اویس شاہ کے اغوا سے متعلق بریفنگ
شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈی جی رینجرز سندھ نے وزیر داخلہ کو ٹیلی فون کرکے امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ سمیت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کی بازیابی کے لئے کوششوں سے آگاہ کیا۔
زرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے وزیرداخلہ چوہدری نثارکو ٹیلی فون کرکے امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ پر بریفنگ دی اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کی بازیابی کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے بیٹے کی بازیابی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ادارے مل کر کام کریں۔