دیوبند مولوی طاہر اشرفی کی منافقت، یوم القدس کو یوم تحفظ ارض حرمین شریفین کے طور پر منانے کا اعلان
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) امت مسلمہ کا زوال قرآن و سنت کا راستہ ترک کرنے کی وجہ سے ہے، جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں ’’یوم تحفظ ارض حرمین الشریفین و الاقصٰی‘‘ منایا جائے گا، شام سے عراق اور فلسطین سے کشمیر تک کے مسائل کا حل وحدت امت سے ہی ممکن ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامع مسجد دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ لاہور میں ’’وحدت امت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن، محبت، رواداری کا درس دیتا ہے اور تمام آسمانی مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، آج اسلام کے نام پر جو فتنے مسلمانوں پر مسلط ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، اسلام کا ان جدید فتنوں سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی قوت کو کمزور کرنے کیلئے لیبیاء، عراق، شام پر حملے کئے گئے، آج شام اور عراق کے لاکھوں مسلمان مہاجر بن چکے ہیں، بشار الاسد جیسے ظالم کو بچانے کیلئے روس صبح شام شامیوں پر بمباری کر رہا ہے، عالم اسلام اور انسانی حقوق کے اداروں کو شام اور عراق میں ہونیوالے مظالم پر آواز بلند کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکی میں عرق اور شام جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب مبصرین نے علامہ طاہر اشرفی کے اس بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پوری امت مسلمہ جمعہ الوداع کو یوم القدس منا کر یہودیوں سے اظہار نفرت کرتی ہے لیکن طاہر اشرفی نے یوم القدس منانے سے انکار کرکے یہودیوں کے ایجنٹ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔