Uncategorized

وزیراعلیٰ پنجاب نے جشن آزادی پر سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کردی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے یوم آزادی کی تقریبات سادگی سے منانے کی ہدایت کر دی جبکہ میاں شہباز شریف نے 14 اگست کی تقریبات کیلئے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

زرائع کے مطابق ماڈل ٹائون میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 14 اگست کی تقریبات کیلئے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور حساس اور پبلک مقامات کیساتھ مارکیٹوں، بازاروں اور دیگر اہم جگہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے یوم آزادی کی تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے یوم آزادی اور پرچم کشائی کی تقریبات میں شہداء کیلئے قرآن خوانی کروائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پولیس اور متعلقہ ادارے ہر وقت چوکس رہیں اور سکیورٹی کے جامع پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایم پی اے جہانگیر خانزادہ، معاون خصوصی رانا مقبول احمد، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button