Uncategorized

سندھ کے مختلف اضلاع پر عزاداری امام حسینؑ کو روکنے ومحدود کرنے کی حکومتی سازش کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے احتجاج کا اعلان

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) حیدرآباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے سندھ کے مخلتف اضلاع پر عزاداری امام حسین کو روکنے اور محدود کرنے کی حکومت سازش کیخلاف 30 ستمبر سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا، اطلاعات کے مطابق یہ اعلان مولا قدم سکندر ھال حیدرآباد میں منعقدہ تحفظ عزاء مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے کی جبکہ اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی و صوبائی قائدین سمیت مختلف ماتمی انجمنوں اور بانیان مجلس و جلوس عزاء سمیت تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ عزاداری سید شہداء ؑ کیخلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا اور 30 ستمبر مختلف اضلاع میں مخلتف اضلاع پر عزاداری امام حسین کو روکنے اور محدود کرنے کی حکومت سازش کیخلاف 30 ستمبر سندھ بھر یوم احتجاج منایا جائیگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button