پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت برت رہی ہے، علامہ اقبال بہشتی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال حسین بہشتی نے مدرسہ رسول اعظم ایبٹ آباد میں نماز جمعہ کی امامت کی۔ نماز سے قبل جمعہ کے خطبات میں ملک و ملت کو درپیش چیلنجز کے سامنے حکومت کی غفلت اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر خطاب کیا، خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت برت رہی ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ملت اپنی مدد آپ کے تحت اپنے فرائض کو پہچانتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بطور احسن انجام دے۔ انہوں نے ہزارہ میں اہل تشیع کے تعلیمی، معاشی و سیاسی مسائل اور ان کے حل پہ توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ ہر قوم کی ترقی تعلیم سے مربوط ہے۔ لہذا اس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے نماز جمعہ کے بعد لوگوں سے وہاں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور ڈی آئی خان میں ہونے والے واقعہ کی پرزور مذمت کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button