Uncategorized
لاہور دہشتگرداںہ حملہ کی ذمہ داری داعش کی ذیلی تنظیم کلعدم جماعت احرار نے قبول کر لی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور میں مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے قریب دھماکے کی ذمہ داری کالعدم جماعت احرار نے قبول کرلی ہے جس میں اب تک 16 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کالعدم جماعت احرار کے ترجمان نے لاہور دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کر دیا ہے، جماعت احرار طالبان سے علیحدہ ہونیوالا انتہا پسندوں کا دھڑا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال گلشن اقبال پارک میں جماعت احرار نے ایسٹر والے دن بم دھماکے کی ذمہ دار بھی قبول کی تھی جس میں 70 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔