Uncategorized

پاکستان کے شیعہ اور سنی مسلمان متحد ہو کر امریکی غلامی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں،انصر مہدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں امریکہ مردہ باد سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد نے ثابت کر دیا ہے کہ عالمی استعمار و استکبار کی چالبازیوں سے آگاہ ہیں اور کسی بھی صورت استعمار دشمنی نہیں چھوڑیں گے۔

انصر مہدی کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے اسلام کے مقابل میں متحد استکبار کے جواب میں ہم فرقہ سے بالاتر ہو کر اسلام کے تحفظ کیلئے ایک دیوار بنیں اور متحد ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایک مرتبہ پھر مکاری سے کام لیا ہے، افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی امریکہ کی ناکامی ہے، امریکہ خطے کو عدم استحکام میں مبتلا دیکھنا چاہتا ہے تاکہ اس کی فوجی موجودگی کا بہانہ رہے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا امریکی صدر کے منہ میں مودی سرکار کی زبان ہے امریکہ انڈیا کا گٹھ جوڑ پاکستان کیخلاف سازش اور عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے، پاکستان میں بسنے والے شیعہ اور سنی مسلمان متحد ہو کر امریکی غلامی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، پاکستانی حکمرانوں کو امریکہ کے مکروہ چہرہ سے آشنا ہو جانا چاہیے کہ امریکہ اسلام اور پاکستان کا کھلا دشمن ہے، اس سے کسی بھی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھاکہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس کی خودمختاری و سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button