Uncategorized

آئی ایس او ملتان کی پہلی مجلس عمومی، علمائے کرام اور سینیئرز کی بڑی تعداد میں شرکت

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کی پہلی مجلس عمومی ”المصطفیٰ ہائوس”ملتان میں منعقد ہوئی، مجلس عمومی میں ملتان بھر کے یونٹس کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور نمائندگان نے شرکت کی، دو روزہ مجلس عمومی میں علمائے کرام، سینیئرز اور تنظیمی رہنمائوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مجلس عمومی کے دوران سالانہ پروگرام متفقہ طور پر منظور کیا گیا، مجلس عمومی میں سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈاکٹر جواد حیدرخان، سابق ڈویژنل صدور ڈاکٹر عاصم، فراز حیدر، سلیم عباس صدیقی، ثقلین نقوی، مہر سخاوت علی سیال اور دیگر نے شرکت کی۔ رہنمائوں نے اپنے خطاب میں طلباء کی تربیت کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے جوان پاکستان میں ولایت فقیہ کے ترجمان ہیں، دشمن اس وقت نظام ولایت سے خوفزدہ ہے، آئی ایس او کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیمی میدانوں میں اپنا، ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button