Uncategorized

بیدار افراد معاشرے میں تربیتی، علمی اور عملی ترقی کیلئے راستے ہموار کریں، سلیم عباس

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک حیدرآباد ڈویژن کے سیکریٹری تعلیم و تربیت سلیم عباس چنہ نے حیدرآباد میں تنظیمی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرہ بغیر تعلیم و تربیت کے ترقی نہیں کر سکتا، بدقسمتی سے ہمارہ معاشرہ تربیتی پروگراموں کو نظر انداز کرنے اور ان سے دور ہونے کی وجہ سے گمراہی میں پڑ گیا ہے، اس لئے بیدار افراد پر لازمی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے میں تربیتی، علمی اور عملی ترقی کیلئے راستے ہموار کریں، تاکہ معاشرے کی اصلاح ہو اور ترقی کی جانب گامزن ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصغریہ تحریک نے معاشرے کی تربیت میں مؤثر کردار ادا کیا ہے، جس کے بدولت آج بہت سے نوجوان اپنی عملی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کہا کہنا تھا آئمہ معصومین علھیم السلام نے تاکید فرمائی ہے کہ معاشرے میں امربالمعروف و نہی عن المنکر کریں، تاکہ معاشرہ گمراہی، برائیوں کے اندھیرے سے نکل کر معرفت و علم کی روشنی میں سفر کرے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ڈویژن میں تربیتی عمل کو مؤثر بنانے کیلئے ضلع مٹیاری کا خصوصی فکری اور درسی دورہ مارچ کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button