Uncategorized

آئی ایس او لاہور کی علماء کے اعزاز میں افطار پارٹی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آئی ایس او لاہور کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر علی رضا نے بتایا کہ لاہور و مضافات میں علماء کرام، سینئرز، مدارس کے طلباء اور دیگر تنظیموں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، مہم میں بیت المقدس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے القدس ریلی میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان کے آخری جمعہ کے روز دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم القدس کا انعقاد کیا جاتا ہے، ملک بھر کی طرح لاہور میں امسال بھی عظیم الشان القدس ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام لاہور کے آئمہ جمعہ اور علماء کرام کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی رہنماء آئی ایس او میثم جعفری، قاسم شمسی، علی کاظمی ڈویژنل صدر ڈاکٹر علی رضا نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button